تاریخ

مغلپورا کے علاقے کے اندر بہت سے کمیونٹی ہیں اور آبادی کے دباؤ کے ناکافی بنیادی ڈھانچے کے نتیجے میں صحت، صفائی، تعلیم اور ماحولیات کی شدید مشکلات میں اضافہ ہوا ہے. ایسے حالات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں اور چند بزرگ افراد نے ایک کمیونٹی پر مبنی تنظیم میں اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت   آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کی شروعات کی . اسی گروپ نے صحت اور طبی سہولیات کے طور پر ان کی بڑی دشواریوں کی نشاندہی کی ہے. لہذا انہوں نے اس علاقے میں مفت ڈسپنسری کی بنیاد رکھی اور ” الاحسان ویلفیئر سوسائٹی “ کے نام سے ۸ اکتوبر ۱۹۹۳؁ ء کو اس نیک کام کا آغاز کیا۔

آج ۲۳  سال کے طویل عرصے کے بعد  خلق خدا کی خدمت سے سرشار سے شروع  کی ہوئی کوشش ایک جدید ” سماجی بہبود کامپلیکس ” کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

مشن

ایک فلاحی ادارہ جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے کوشاں رہے اور ایسے اقدام کرے جس سے ایک صحت مند روح، دماغ اور جسم کی تشکیل ہو سکے۔

اعداد و شمار

افتتاح:  جنوری ؁ ۱۹۹۳ء

نام:  الاحسان ویلفیئر سوسائٹی

پتہ: شالیمار لنک روڈ، مغلپورہ، لاہور، پاکستان

سرکاری اندراج: ادارہ پاکستان میں رضاکارانہ سوشل ویلفیئر ایجنسیز ( رجسٹر یشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس ۱۹۶۱؁ء    کے تحت رجسٹرڈ ہے۔  رجسٹریشن نمبر                                                        بتاریخ ۳ اکتوبر ؁ ۱۹۹۳ ء

آرگنائزیشنل اسٹرکچر:  آرگنائزیشن کے امور   ۱۱  ممبران پر مشتمل ایگزیکٹو کونسل  کے زیر نگرانی چلاۓ جاتے ہیں۔ ایگزیکٹو  کونسل  کا انتخاب ۷۵  ممبران پر مشتمل جنرل کونسل ہر ۳ سال بعد کرتی ہے ۔  یہ نظام جمہوریت کی حقیقی روح کے مطابق کام کر رہا ہے۔

سالانہ بجٹ:  ہر سال جولائی کے مہینے میں مالی نظم و  ضبط قائم رکھنے کے لئے جنرل کونسل کی رضامندی سے اپنا بجٹ منظور کرتی ہے۔

فنڈز کا انتظام:  اپنے بنیادی پیغام کے مطابق کونسل، کمیونٹی کی مدد سے  اپنے فنڈز کا انتظام خود کرنے کی لگاتار کوشش کرتی  رہتی ہے۔  اسکے باوجود کبھی کبھار مختلف محکمات کی جانب سے بھی امداد کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مندرجہ ذیل ذرایع سے فنڈز اکٹھا کئے جاتے ہے۔

ممبرشپ ▪
مخیر  حضرات کی جانب سے نقد اور دوسرے طریقوں سے امداد ▪
زکات، صدقات اور فطرانہ ▪
عید الاضحیٰ پر کھالیں جمع کرکے ▪
قومی فلاحی اداروں کی جانب سے امداد ▪
مختلف سرگرمیوں سے فنڈز کا حصول ▪

خدمات کے شعبہ جات:  بنیادی خدمات جو مہیا کی جاتی ہیں

:صحت

جنرل چیک اپ ▪
شعبہ امراض چشم ▪
شعبہ امراض نسواں ▪
شعبہ ڈینٹل ▪
کلینِکل لیبارٹری ▪
مفت امبولینس سروس ▪

:خصوصیات

امراض چشم:  موتیے کی سرجری سے لیکر آنکھوں کی پتلی کی تبدیلی اور دیگر آنکھوں کے امراض کے علاج کی سہولیات میسر ہیں
مفت کیمپ: دہحاتی علاقوں میں  مفت میڈیکل، آنکھوں اور گائنی کیمپس کا اہتمام

تعلیم: سوسائٹی غریب اور ضرورت مند طالبعلوں کی تعلیم کے تمعام اخراجات بشعمول داخلہ فیس، ٹیوشن فیس، مفت کتابیں اور دیگر اخراجات اٹھاتی ہے

انکم ٹیکس سے مستثنیٰ:  فیڈرل بیورو آف ریوینو  کے اگلے حکم تک انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

پی۔سی۔پی سرٹیفکٹ: الاحسان ویلفئر سوسائٹی، پاکستان سینٹر فور فیلنٹروفی ( گورنمنٹ سے منظور شدہ) کی سرٹیفائڈ فلاحی اداروں کی ڈارکٹری میں ۸۴ میں سے ۵۲ نمبر پر موجود ہے

:متفرق

مالی سال کا اختتام ( جون۔جولائی) ▪
ماہانہ اگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ ▪
ماہانہ اکاونٹ کی منظوری ▪
سالانہ آڈٹ رپورٹ کی پیشگی ▪
جنرل کونسل کی جانب سے بجٹ کی منظوری ▪
ممبران اور آفس کے ارکان کے لیے غیر ضروری فنڈز کے اجراع کی بندش کو یقینی بنانا ▪
سیاسی وابستگی سے پاک ▪
سینئر آفس اسٹاف کا رضاکارانہ طور پر خدمات پیش کرنا ▪